عراق

عراق ،صوبے الانبار کے الرطبہ علاقے میں داعش کے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: عراق کے مغربی صوبے انبار کے الرطبہ علاقے میں ایک خودکش حملے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

ارنا کے مطابق، عراقی فوج نے پیر کی شب ایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے صوبے الانبار کے الرطبہ علاقے کے ایک بازار میں داعش کے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عراقی فوج کے مطابق، دہشت گرد الرطبہ کے بازار میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ کرنے کی کوشش میں تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، 24 گھنٹے میں تیسری بار امریکی رسد کارواں پر حملہ

دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ناموں کا اندراج کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آ جائے گا۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی ارکان پارلیمنٹ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ناموں کا اندراج کئے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خمینی کا انتظار، سرزمین وحی میں انقلاب کی سگبگاہٹ، برطانوی جریدہ

عراقی آئین کے مطابق آئندہ آٹھ فروری تک عراق کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آجانا چاہئے۔ عراق کی دونوں بڑی کرد جماعتوں کے درمیان اس سلسلے میں مفاہمت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں پانچویں پارلیمنٹ کی کاروائی گذشتہ اتوار کو شروع ہو چکی ہے۔ پارلیمنٹ کے افتتاح کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹ میں مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکروں کے انتخاب کا اہم ترین مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کرلیا گیا ہے جس پر میں قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button