دنیا

قزاقستان میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے، ولادیمیر پیوٹن

شیعیت نیوز: روسی صدر نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں قزاقستان کی معاشی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم نے اپنی اعلیٰ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم CSTOکے دستے اپنے مشن کے اختتام تک قزاقستان میں موجود رہیں گے۔

انھوں نے وضاحت کی کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم نے سکیورٹی کے واقعات کا فوری جواب دینے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قزاقستان کی یہ صورتحال ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سیاحت کےفروغ کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ حکومت کے پاس حادثات سے نمٹنے کی صلاحیت اور مشینری بھی موجود نہیں، علامہ سبطین سبزواری

روسی صدر پیوٹن نے یہ کہتے ہوئے کہ اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم نے سکیورٹی کے واقعات کا فوری جواب دینے کی اپنی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ یہ حقیقت ہے کہ اس صورت حال کا فائدہ تباہ کن اندرونی اور بیرونی قوتوں نے اٹھایا ہے۔

RIA نووستی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قزاقستان میں جن لوگوں نے گیس مارکیٹ کی صورتحال کی حمایت کی وہ الگ لوگ ہیں اور ان کے اہداف ایک ہیں جبکہ جنہوں نے ہتھیار اٹھائے اور حکومت پر حملہ کیا وہ بالکل مختلف لوگ ہیں اور ان کے مقاصد بھی الگ ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں مشترکہ کوششوں سے، پورے ملک میں حالات بالآخر قابو میں ہوں گے اور استحکام آئے گااور قزاقستان کی سرزمین پر بالآخر امن و سکون لوٹ آئے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button