اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم سیاحت کےفروغ کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ حکومت کے پاس حادثات سے نمٹنے کی صلاحیت اور مشینری بھی موجود نہیں، علامہ سبطین سبزواری

علامہ سبطین سبزواری نے افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کی پیش پیشگی اطلاع بھی دیدی تھی، مگر پھر بھی کوئی انتظامات نہ کئے گئے

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مری میں برفباری کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری نے حکومتی کارکردگی کو بے نقاب اور قوم کو سوگوار کر دیا ہے، حکومت کے سیاحت کو فروغ دینے کے بلند بانگ دعووں اور سیاحوں کیلئے ناقص انتظامات کی قلعی کھول دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سیاحت کو فروغ دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے جبکہ دوسری طرف حکومت کے پاس ریاستی مشینری سیاحوں کو سہولیات تو درکنار انہیں تحفظ دینے میں نہ صرف ناکام ہے، بلکہ قدرتی حادثات سے نمٹنے کی صلاحیت اور مشینری بھی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر سانحہ سہیون شریف کی برسی کا اعلان

علامہ سبطین سبزواری نے افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کی پیش پیشگی اطلاع بھی دیدی تھی، مگر پھر بھی کوئی انتظامات نہ کئے گئے اور سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود ان کی حفاظت کا کوئی انتظام نہ تھا، اب سوشل میڈیا پر آنیوالی رپورٹس سے واضح ہوا ہے کہ ذمہ دار ریاستی ادارے بھی سڑکوں پر عوام کے تحفظ کیلئے موجود نہیں تھے، جب کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے مرنے کی رپورٹ کی تو پھر ریاستی اداروں کو خبر ہوئی۔

انہوں نے سانحہ مری کی عدالتی تحقیقات کرنے اور رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سیاحوں کے تحفظ کا مربوط نظام بنایا جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button