یمن

یمن میں سعودی اتحاد کا ایک اور زرخرید کمانڈر مجد الردفانی ہلاک

شیعیت نیوز: یمنی فورسز اور رضاکار فورس انصار اللہ نے یمن کے مستعفی و مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کا ایک وفادار اور سینیئر کمانڈر مجد الردفانی ہلاک کر دیا گیا۔

یمنی فورسز اور رضاکار فورس انصار اللہ نے جنوبی صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائیل سے حملہ کیا جس میں یہ کمانڈر مارا گیا۔

نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر ایک ذریعے نے لبنان کے عربی زبان ٹی وی چینل المیادین کو بتایا کہ نام نہاد تیسری بریگیڈ کا کمانڈر مجد الردفانی سنیچر کے دن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ یہ کمانڈر یمنی فورسز کی صوبے شبوہ کے بیہان ضلع میں کی گئی کارروائی کے دوران زخمی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ کچھ دنوں میں یمنی فورسز کی کارروائی کے دوران 130 سے زیادہ کرائے کے فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسی طرح اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ کرائے کے فوجیوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

اس سے پہلے یمن کے عسکری ذرائع نے کرائے کے فوجیوں کی نام نہاد دوسری بریگیڈ کے کمانڈر سامح جرادہ الصبیحی کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔ یہ کمانڈر عسیلان ضلع میں یمنی فورسز کی اسنائپر اکائی اور رضاکار فورس انصار اللہ کی ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے صوبہ شبوہ میں امارات کا جاسوس ڈرون تباہ کردیا

دوسری جانب ایک یمنی عہدیدار نے سعودی اتحاد کی جانب سے جاری کیے جانے والے جعلی ویڈیو کلپ کو ہالی ووڈ فلم کی کٹنگ قرار دیا ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے چیف مذاکرات کار اور ترجمان محمد عبدالسلام نے، جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کی جانب سے ، الحدیدہ میں یمنی فوج کی میزائل سائٹ کو نشانہ بنانے سے متعلق میڈیا کو جاری کی جانے والی جعلی ویڈیو کلپ کو، سعودیوں کی رسوائی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے یمن کی قومی حکومت کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک کے بعد ایک رسوائی اور ایک کے بعد ایک ناکامی تمہارا مقدر ہے۔ انہوں نے لکھا الحدیدہ کے قریب میزائل سائٹ کو نشانہ بنانے کے سعودی اتحاد کے ترجمان کے دعوے کا جائزہ لینے سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ یہ اتحاد جعلی خبریں بنا کر ایک ہالی ووڈ فلم کے حصے کو اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم تو پہلے بھی کہہ چـکے ہیں کہ سعودی اتحاد یمن کے بارے میں بالکل اسی طرح خبریں گڑھ رہا ہے جس طرح امریکہ نے عراق پر حملہ کرنے کی غرض سے گڑھی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button