دنیا

افغانستان، ننگرہار مارٹر شیل دھماکے میں 9 بچے جاں بحق، 4 شدید زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے مشرقی علاقے میں ایک زور دار مارٹر شیل دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پھل فروش کا ٹھیلا اچانک مارٹر شیل دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ درجن سے زائد بچے ٹھیلے والے سے پھل خرید رہے تھے۔

دھماکے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مارٹر شیل دھماکہ ریڑھی کے زمین میں دبے مارٹر شیل سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دو دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران افغانستان میں مختلف گروپوں نے بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا ہے جب کہ تباہ ہونے سے بچ جانے والے کئی مارٹر شیلز جگہ جگہ زمین تلے دبے ہوئے ہیں۔ ایسی بارودی سرنگوں اور مارٹر شیل کا زیادہ شکار بچے ہوتے ہیں جو انھیں کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگتے ہیں اور حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی آزادی پر تیزی سے پابندیاں عائد کر دی

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے انتباہ دیا ہے کہ افغانستان میں دسیوں لاکھ بچوں پر بھکمری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کے مطابق، یونیسف نے اتوار کو انتباہ دیا کہ 1 کروڑ 40 لاکھ افغان بچوں کو بھوک کا سامنا ہے جن میں 50 لاکھ پر بھکمری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

یونیسف کی رپورٹ میں آیا ہے کہ موجودہ ٹھنڈک کے موسم کی وجہہ سے افغان بچوں کو سخت حالات کا سامنا ہے اس لئے بین الاقوامی امداد بہت ضروری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، افغان کنبوں کی ساری کوشش دو وقت کی روٹی حاصل کرنے پر مرکوز ہے جس کا حصول موجودہ اقتصادی بحران کی وجہہ سے اور مشکل ہو گیا ہے۔

افغانستان کو ایسے سخت اقتصادی حالات کا ایسی حالت میں سامنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے ریزرو بینک کی 10 ارب ڈالر کی ثروت کو منجمد کر دیا ہے جس سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button