مشرق وسطی

حالات کو بگڑتا دیکھ کر امریکی دہشت گرد فوجی پسپائی پر مجبور

شیعیت نیوز: شام کی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں اور ان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے سنیچر کی شام شمال مغربی صوبے الحسکہ کے تل تمر علاقے میں امریکی فوجیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد امریکی فوجی الٹے پیر پسپائی پر مجبور ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق چار گاڑیوں پر سوار امریکی فوجی قبور الغراجنہ گاؤں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کے راستے میں شامی فوج کی چیک پوسٹ پڑ گئی۔

در ایں اثنا دہی علاقے کے باشندوں نے بھی شامی فوج کے ساتھ امریکی فوج کے تصادم کے مناظر دیکھے اور انہوں نے بھی موقع غنیمت سمجھتے ہوئے امریکی فوجیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا اور امریکہ کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شامی فوج سے ٹکراؤ کے بعد امریکی فوجی پسپائی پر مجبور ہوئے ہوں، اس کے ساتھ ہی کئی بار شام کے عوام نے امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کرکے بھی انہیں فرار پر مجبور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، عبدالرحمن مراد

دوسری جانب اس سے پہلے تک امریکہ شام کے تیل کو ٹینکروں میں بھر بھر کے لوٹ کے لے جا رہا تھا اور اب اس نے اپنے زیر کنٹرول ملیشیا کے ساتھ مل کر الحسکہ میں ایک ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

سانا نیوز کے مطابق مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ غاصب امریکی دہشت گردوں نے سیریئن ڈیموکریٹک فورس ایس ڈی ایف کے ساتھ مل کر الحسکہ کی رمیلان آئل فیلڈ میں ایک ریفائنری کی تعمیر شروع کردی ہے جس سے روزانہ 3000 بیرل تیل ریفائن ہو گا۔

مقامی ذریعے کے مطابق، اس ریفائنری کی تعمیر پوری ہونے پر آنے والے ہفتوں میں امریکی فورسز کے ہاتھوں مشرقی شام میں بڑے پیمانے پر تیل کی لوٹ مار شروع ہو جائے گي۔

امریکہ کے اس اقدام سے شام میں موجودگی کے پیچھے چھپے اُس کے عزائم مزید آشکار ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کو امریکی دہشت گرد کچھ ٹرکوں اور 79 ٹینکروں کے ساتھ جن پر شام سے لوٹا گیا تیل لدا ہوا تھا، شمالی عراق میں داخل ہوئے۔

امریکی فورسز ایسی حالت میں شام کے تیل کی اسمگلنگ کر رہی ہیں کہ شام کے عوام کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور کبھی کبھی ٹرکوں کو ایندھن بھروانے کے لئے گھنٹوں لائن میں لگا رہنا پڑتا ہے۔

شامی حکومت ملک کے شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں امریکی دہشت گردوں کی موجودگی کو ناجائز قرار دیتی ہے۔ امریکی لٹیرے زیادہ تر شام کی آئل فیلڈ کے آس پاس تعینات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button