مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت 15 جنوری کو منعقد ہوگی، جید علماءوذاکرین خطاب کریں گے
شیعیت نیوز: مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت 15 جنوری کو منعقد ہوگی، جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ملک کے جید علماءوذاکرین خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کراچی،مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری ، امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت 15 جنوری کو مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی میں منعقد ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے6دہشت گرد واصل جہنم
مرکزی مجلس عزا میں خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں استاد العلماء علامہ سید رضی جعفر نقوی صاحب(صدرجعفریہ الائنس پاکستان)،علامہ نثار احمد قلندری صاحب(صدر مجلس ذاکرین امامیہ)اورذاکر اہل بیت ع نوید عاشق بی اے صاحب (آف لاہور)شامل ہیں۔
مرکزی مجلس عزا میں ملک کے نامور شعراء ، نوحہ خواں حضرات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی وسینہ زنی کریں گی۔خواتین کیلئےبھی باپردہ نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔







