اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے6دہشت گرد واصل جہنم

ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ جس میںشیعہ نسل کشی میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع پونچھ تحصیل عباس پور میں تکفیری دہشت گردوں کی لرزہ خیز واردات مومن عزادارفائرنگ سے شہید

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد مستونگ ، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں شیعہ ہزارہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button