مشرق وسطی

عرب امارات اسرائیلی فوجی مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے والا ہے، دی مارکر

شیعیت نیوز: عبرانی اقتصادی اخبار دی مارکر نے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی ایلبٹ 2026 کے آخر تک متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ سے 19 ارب ڈالر تک کا منافع حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہفتے امارات میں  اسرائیلی فوجی مصنوعات کی فروخت کا حجم 12 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلیمانی کا پیکر شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں عظیم الشان استقبال کیا جاتا، رہبر معظم

عبرانی اخبار دی مارکر نے حال ہی میں سامنے آنے والے ایک معاہدے کی طرف اشارہ کیا، جس کے مطابق ایلبٹ سیکیورٹی انڈسٹریز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کو ڈی آئی آر سی ایم لیزر پر مبنی دفاعی نظام اور دیگر ایئر الیکٹرانک جنگی نظام فراہم کرے گی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی فوجی مصنوعات مینوفیکچرنگ کی سب سے بڑی مارکیٹ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی دینے کے نام پر محمد بن سلمان سعودی عرب کو عیاشی کا اڈہ بناتے جا رہے ہیں

عبرانی اخبار دی مارکر نے دعویٰ کیا کہ ایلبٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ کی اہمیت کمپنی کے قیام سے واضح ہوتی ہے مہینوں پہلے ایلبٹ ایمریٹس کمپنی کے نام سے ایک برانچ قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد طویل مدتی میں فوجی، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کو فروغ دینا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی فوج کی ضروریات کا حل پیدا کرنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایلبٹ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور متحدہ عرب امارات جیسی اہم ٹارگٹ مارکیٹوں میں شاخیں قائم کر رہا ہے، جس کا مقصد ان ممالک کی فوجوں کی طرف سے پیش کردہ بولیوں کو آسان بنانا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اطالوی، اسپانوی، کینیڈین اور ترکی کی مارکیٹ سے بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button