مقبوضہ فلسطین

فلسطینی استاد فادی البطش کے صیہونی قاتل کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ایک پیچیدہ انٹیلیجنس کارروائی کے ذریعے فلسطینی استاد فادی البطش کے اسرائیلی قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق استاد فادی البطش کا قاتل جو غزہ کی پٹی میں موجود تھا، نے فلسطینی استاد کے قتل کا مشن سپرد کرنے والے اسرائیلی افسر کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ برقرار کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر صیہونی افسر نے اس سے پوچھا کہ وہ کہاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قاتل نے صیہونی افسر کو غزہ میں اپنا مکمل پتہ تفصیل کے ساتھ بتا دیا جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اسرائیلی کارندوں کی ٹیلیفون کال ریکارڈ کی جا رہی تھی جس کے فورا بعد فلسطینی مزاحمتی محاذ نے برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے صیہونی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار اسرائیلی دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی شہید فادی البطش کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں اس کے ساتھ ایک اور صیہونی دہشت گرد بھی شریک تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی سرزمین پر صیہونی دشمن کا کوئی مستقبل نہیں، اسماعیل ھنیہ

واضح رہے کہ ملائشیا یونیورسٹی سے الیکٹرک انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شہید فادی البطش نے 18 موضوعات پر سائنسی تحقیقات بھی شائع کی تھیں اور جاپان، برطانیہ، فن لینڈ، اسپین اور سعودی عرب میں منعقد ہونے والی متعدد عالمی کانفرنسوں میں دسیوں نئے پراجیکٹ متعارف کروائے تھے۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں خربثا المصباح کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں گولی فلسطینی شہری کے سینے میں لگی۔ فلسطینی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ القریہ پل کے قریب کھڑا تھا۔

گذشتہ شام متعدد فلسطینی شہریوں نے غوش عتصیون کالونی کے قریب اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button