مقبوضہ فلسطین

فلسطین کی سرزمین پر صیہونی دشمن کا کوئی مستقبل نہیں، اسماعیل ھنیہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر صیہونی دشمن کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور فلسطین عوام کے ضمیر اور عرب اور ملت اسلامیہ کے ضمیر میں زندہ رہے گا۔

اسماعیل ھنیہ نے اتوار کی شام الجزیرہ چینل پر المقابہ پروگرام کے دوسرے حصے میں کہا کہ ہمیں اپنے وطن اور اپنی سرزمین میں واپس جانا چاہیے جہاں سے ہمیں نکال دیا گیا تھا۔

انہوں نے زور یا کہ حماس کے لیے قیدیوں کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے۔

حماس کے شیخ اور بانی شہید احمد یاسین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ میں شیخ احمد یاسین سے پہلی بار 1973 میں ملا جب اشیخ نے نوجوانوں کی دیکھ بھال کی اور انہیں سبق دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الشیخ احمد یاسین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ جو بھی نسل کی جنگ جیتتا ہے وہ مستقبل کی جنگ جیتتا ہے اور اس کے اندر مزاحمت کا جذبہ موجود ہوتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ الشیخ احمد یاسین نے ذاتی طور پر مزاحمتی گروپوں کی سرپرستی کی اور القسام بریگیڈز کے کام کو زندہ کیا اور وہ اپاہج ہونے کے باوجود اجتماعی تقریبات سے محروم نہیں رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے بحرین سے المونیم درآمد کرنا شروع کر دیا، ایتھن نائہ

دوسری جانب حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں دو روز قبل ہونے والے ٹریفک حادثے میں اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا کو جاری ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے اس واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے فوت ہونےو الوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم خطرات اور اقدار کی تبدیلی سے گذرتی رہتی ہے مگر ہم اللہ کے فیصلوں اور قدرتی حادثات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اریحا میں ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button