دنیا

امریکہ خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، برطانوی اخبار گارڈین

شیعیت نیوز: برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ امریکی سیاسی نظام غصے میں اس قدر ڈوبا ہوا ہے کہ امریکی حکومت کے بنیادی ترین کام بھی ناممکنات میں سے ہیں۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اس وقت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ وہ ایک بار پھر خانہ جنگی کا سامنا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس ملک میں دن بدن مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور دوسری طرف بحران دیرپا اور تیز ہوتا چلا جارہاہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی سیاسی نظام اس قدر غیض و غضب میں ڈوبا ہوا ہے کہ حکومت کے بنیادی ترین کام بھی ناممکن ہوتے جا رہے ہیں،امریکی قانونی نظام کی مقبولیت کم سے کم ہوتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث افراد کی نئی فہرست کا اعلان کردیا

اس وقت حکومت پر ہر سطح پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، امریکی ضلعی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے منتخب سربراہان کھلے عام وفاقی طاقت کے خلاف مزاحمت کو فروغ دے رہے ہیں نیز جمہوریت کے زوال کی تیاری کے لیے عسکریت پسندوں کو تربیت اور مسلح بھی کیا جا رہا ہےجبکہ امریکی نظام کے خاتمے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی اخبار گارڈین نے مزید لکھا ہے کہ 6 جنوری کو ہونے والا واقعہ صرف ایک الارم تھا،ایک چیخ تھی جس کے بعد کانگریسی پولیس نے کانگریس کے ارکان کے خلاف دھمکیوں میں 107 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔

مشی گن کے ریپبلکن نمائندے فریڈ اپٹن نے حال ہی میں موصول ہونے والے ایک پیغام شیئر کیا جس میں انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے آپ اور آپ کے خاندان کے تمام افراد عنقریب مرنے والے ہیں مر جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ دھمکیاں صرف سیاست دانوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ انتخابی نظام کے نفاذ میں جو بھی ملوث ہے اسے ایسے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button