اہم ترین خبریںایران

شہید جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث افراد کی نئی فہرست کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر شہید جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث افراد کی نئی فہرست کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ خارجہ جس نے ’’خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امریکہ کی مہم جوئی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام‘‘ کے قانون؛ خاص طور پر مذکورہ قانون کے آرٹیکل 4 اور 5 کے نفاذ کے سلسلے میں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام بشمول ڈونلڈ ٹرمپ (سابق امریکی صدر)، مائیک پومپیو (سابق امریکی وزیر خارجہ)، جان بولٹن (امریکہ کے سابق قومی سلامتی کونسل کے مشیر)، مارک اسپیئر (امریکی سابق سیکرٹری دفاع)، جینا ہاسپل (امریکہ کے سابق سی آئی اے ڈائریکٹر)، کرسٹوفر ملر (امریکہ کے سابق سیکرٹری دفاع) اور سٹیون منوچہر (امریکہ کےسابق وزیرخزانہ) سمیت میتھیو تھیلر (بغداد میں امریکی سفیر)، سٹیو فاگن (بغداد میں سابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن) اور روب والر (عراق کے صوبے اربیل میں سابق امریکی قونصل جنرل) جن کے خلاف بالترتیب 19 جنوری 2021 اور 23 اکتوبر 2020 پابندیاں عائد کردی تھی۔

ایک بیان میں کہا کہ شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف امریکہ کے دہشت گردی کے جرم میں ان کے کردار اور دہشت گردی کو فروغ دینے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر درج ذیل افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

مذکورہ افراد نے، دہشت گردی کی کارروائیوں کی فیصلہ سازی، منصوبہ بندی، مالی معاونت یا ہدایت میں حصہ لیا ہے اور اس گھناؤنے جرم کی حمایت کرکے، دہشت گردی جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے، کی ترقی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلیمانی کا پیکر شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں عظیم الشان استقبال کیا جاتا، رہبر معظم

امریکی حکومت نے اس دہشت گردی کاروئی سے انسداد دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی تعاون کے مقابلے بالخصوص دہشت گردی کاروائیوں کے انتظام سے گریز اور انسانی حقوق کے تحفظ اور احترام کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے واضح طور پراپنے بین الاقوامی وعدوں کو توڑ دیا ہے اور بین الاقوامی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایران نے ان جرائم کے لیے امریکہ کی بین الاقوامی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئےانسانی حقوق کے میدان میں اپنے بین الاقوامی وعدوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف جنگ خاص طور پر امریکی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں مذکورہ بالا افراد کبخلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ظاہر ہے کہ امریکی دہشت گردانہ کارروائی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گرد گروہوں بالخصوص امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں سردار شہید جنرل سلیمانی کے شاندار راستے پر گامزن رہنے کے ایران کے سنجیدہ اور فیصلہ کن عزم کو کمزور نہیں کرے گی۔

مذکورہ بالا اور خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امریکہ کے مہم جوئی اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے قانون کی دفعات کے پیش نظر، تمام متعلقہ ادارے مذکورہ قانون میں بیان کردہ پابندیوں پر عمل درآمد کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button