اہم ترین خبریںعراق

عراق، مقتدی صدر کی پارٹی کے ایک رہنما کا قتل ، ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع

شیعیت نیوز: عراق میں سینئر سیاسی رہنما مقتدی صدر کی پارٹی کے ایک رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بغداد میں امریکہ کے دو فوجی قافلوں کے راستوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔

شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے میسان صوبے ميں مقتدی صدر کی سیاسی پارٹی کے ایک رہنما کو قتل کر دیا گیا۔

اتوار کو عراق کے کردستان علاقے کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کی نیوز ایجنسی شفق نیوز نے بتایا کہ صوبہ میسان کے العمارہ علاقے میں مقتدی صدر کی پارٹی کے رہنما کو قتل کر دیا گیا۔

حالانہ شفق نیوز نے عراقی رہنما کے قتل سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی۔

عراقی میڈیا نے بھی اس قتل کے اسباب یا قاتلوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔

عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے قتل کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ابو ریش صدر پارٹی کے سینئر رہنما تھے جن کی لاش سنیچر کی رات العمارہ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سلیمانی کا پیکر شام، لبنان اور پاکستان لے جایا جاتا تو وہاں عظیم الشان استقبال کیا جاتا، رہبر معظم

دوسری جانب بغداد میں امریکہ کے دو فوجی قافلوں کے راستوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔

موازین نیوز کے مطابق عراق میں امریکی دہشت گردوں کے قافلے صوبے المثنی کے السماوہ اور بغداد کے الیوسفیہ نامی علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکوں کا نشانہ بنے۔ یہ دونوں دھماکے اتوار کی صبح دو گھنٹے کے اندر ہوئے۔

ابھی تک ان دھماکوں میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں امریکی دہشت گردوں اور انکے مراکز پر حملے روز کا معمول بن گئے ہیں اور گذشتہ ڈیڑھ برس کے دوران ان حملوں میں کافی تیزی بھی آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button