سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا مری میں سیاحوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مری میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بے یارو مددگار سیاحوں کے فوری انخلاء کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کوششوں کی ضرورت ہے۔انسانی زندگی قیمتی ترین شے ہے،بچانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرنے چاہئیں۔
انتظامی اداروں کو موسم کی شدت کے مطابق مطلوبہ انتظامات کرنے چاہیے تھے۔اگر زمینی راستوں میں رکاوٹ ہے تو حکومت ہوائی ذرائع استعمال کرنے کے احکامات صادر کرے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تاکید کر دی۔







