مقبوضہ فلسطین

فلسطین میں المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی تدفین

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے اریحا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے المناک ٹریفک حادثے کےنتیجے میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تمام افراد کو جنوبی نابلس میں عقربا کے مقام پر سپرد خاک کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد تمام زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں گذشتہ روز فوت ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں سرکردہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ادھر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد اریحا میں ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں 60 ہزار فلسطینی نمازیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں نے 2 فلسطینی جوانوں کو شہید کر دیا

دوسری جانب ترکی میں قائم القدس پارلیمانی رابطہ گروپ نے اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن محمد ابو طیر کی انتظامی قید میں تجدید کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمانی گروپ برائے القدس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور بزرگ رہنما محمد ابو طیر کی انتظامی قید کی سزا کی تجدید ناقابل قبول اور قابل مذمت اقدام ہے۔

بیان میں فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ابو طل کے گھر پر اسرائیلی فوج کے دھاوے اور ان کے اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی جب کہ فلسطینی اسیر رہنما احمد سعدات کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

رابطہ گروپ نے عالمی پارلیمانوں اور عالمی اداروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تاکہ قابض دشمن اپنے قانونی معاہدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے فلسطینی ارکان پارلیمان کے خلاف جاری خلاف ورزیوں سے باز آئے۔

بیان میں اسرائیلی ریاست سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی ارکان پارلیمان کی فوری رہائی کے احکامات صادر کرے اور منتخب فلسطینی ارکان پارلیمان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button