اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین میں مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں نے 2 فلسطینی جوانوں کو شہید کر دیا

شیعیت نیوز: فلسطین میں غاصب صیہونیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے بلاطہ مہاجر کیمپ پر کل صبح دھاوا بول دیا جس کے دوران انہوں نے فلسطینی شہریوں کو وسیع آنسو گیس شیلنگ اور سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ای مجلے القدس کے مطابق اس موقع پر جوانوں کی جانب سے مزاحمت پر غاصب صیہونی فوجیوں نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور فلسطینی عوام کو سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے باعث بکیر حشاش نامی 21 سالہ فلسطینی نوجوان سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

شہید حشاش کی ماں نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں رفیدیا اسپتال لایا گیا جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ حشاش کی زندگی نہیں بچائی جاسکی اور وہ دم توڑ گیا ہے۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں روز کا معمول ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتی اور انہیں شہید اور زخمی کرتی اور گرفتار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی نے ہمیشہ امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنایا، شامی صدر بشار اسد

دوسری جانب مغربی کنارے کے ہی صفا نامی گاؤں میں غاصب صیہونیوں نے مصطفی یسین فطنہ نامی 25 سالہ نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر موقع پر ہی شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کام پر جانے کی غرض سے گھر سے نکلا تھا جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض یہودی آبادکار مصطفی یسین کو شہید کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

دریں اثنا اسرائیل کی بدنام زمانہ’جزیرہ نما النقب‘ جیل میں 25 فلسطینی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کلب برائے اسیران کی طرف سےجمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جزیرہ نما نقب نامی اسرائیلی جیل میں 25 فلسطینی قیدی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جنہیں دوسرے قیدیوں سے الگ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ النقب اسرائیل کی سب سے بڑی جیل ہے جس میں 1200 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ اسرائیلی حکام اور جیل انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات میں مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجے میں قیدیوں میں وائرس پھیلنے کے خطرات میں تیزی کےساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button