اہم ترین خبریںعراق

عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے عین الاسد اڈے پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے عین الاسد پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا اور کل رات اس فوجی اڈے پر 5 راکٹ داغے گئے۔

ارنا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے کے صرف چند گھنٹے بعد ڈرون حملہ بھی کیا گیا جس کے بعد خطرے کا الارم بج اٹھا۔

رپورٹ کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملوں کے بعد سی ریمC-Ramاور پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم فعال ہو گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاصم الجبارین گروہ نے ایک بیان جاری کر کے مغربی عراق میں واقع عین الاسد فوجی چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خبر منظر عام پر آنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد قاصم الجبارین گروہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ تنظیم کے مجاہدین نے، عین الاسد فوجی چھاؤنی پر کئی راکٹ فائر کئے جو پوری طرح سے ٹھیک نشانے پر لگے۔

یہ بھی پڑھیں : داعشی دہشت گردوں نے حشد الشعبی کے کمانڈر کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ شہید کر دیا

اس گروہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم اپنے دلیر اور انتقام لینے والے جوانوں کی قدردانی کرتے ہوئے شہید کمانڈروں اور قوم سے عہد کرتے ہیں کہ جب تک ہم امریکیوں کے کل پرزوں اور فوجی اڈوں کو تباہ و برباد اور انہیں ذلت کے ساتھ عراق سے باہر نہیں نکال دیتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

عین الاسد فوجی چھاؤنی بدھ کی اور جمعرات کی درمیانی شب دو ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کا نشانہ بنی۔

عراقی پارلیمنٹ میں غیرملکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل پاس ہونے کے بعد بھی امریکی فوجی عراق کو چھوڑنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث دہشت گرد امریکی فوج کے قافلوں کو آئے دن حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسی بنا پر امریکی فوج نے اپنے فوجی ساز و سامان کی منتقلی کا کام عراق کی پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کردیا ہے۔

عراق کے استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی بنیاد پرامریکی فوجیوں کو عراق سے باہر نکل جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button