سعودی عرب

سعودی عرب کی متعدد وزارتوں میں ایک بار پھر گرفتاریوں کا بازار گرم

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ اس ملک کی متعدد وزارتوں کے 600 سے زائد ملازمین کو رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ، غبن اور جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

الریاض اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے نے اس ملک کی متعدد وزارتوں کے درجنوں ملازمین کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر قاسم سلیمانی زندہ ہوتے تو اسرائیل مزید بدتر حالات سے گزر رہا ہوتا، اسرائیلی تجزیہ نگار

رپورٹ کے مطابق 641 سعودی ملازمین کو رشوت خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ، غبن اور دستاویزات میں جعلسازی جیسے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

تنظیم نے اعلان کیا کہ یہ لوگ وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، انصاف، اور ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے ملازمین ہیں، جنہیں عدلیہ میں پیش کیاجائے گا۔

درایں اثناسعودی آبزرویٹری کے ایک عہدہ دار نے تمام سعودی شہریوں سے مالی یا انتظامی بدعنوانی کے شبہ کی اطلاع دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیرت جناب فاطمہ زہراؑ پر عمل کرکے مستورات اپنی گودسے نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں، علامہ ساجد نقوی

یادرہے کہ گزشتہ جولائی میں بھی اسی تنظیم نے 207 سعودیوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا، جن میں وزارت دفاع اور داخلہ کے متعدد ملازمین بھی شامل تھے جو رشوت خوری، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔

سعودی تنظیم نے کہاکہ 207 سعودی شہری اور رہائشی، بشمول وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، انصاف، میونسپل ، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی ،زراعت، تعلیم، تجارت، وسائل ،انسانی حقوق اور سماجی ترقی اور دیگر عہدوں پر فائز افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button