دنیا

ہشام ابو ہواش کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ڈیل پر اقوام متحدہ کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نے فلسطینی شہری ہشام ابو ہواش کی انتظامی قید کے خاتمے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ ڈیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ فلسطینی قیدی ابو ہواش اور اسرائیلی حکام کے درمیان اس ڈیل کا خیر مقدم کرتا ہے جس کے تحت ابو ہواش کو 26 فروری کو رہا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیری پوٹر کی اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطین کی حمایت نے صیہونیوں کو پاگل بنادیا

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے کہا کہ ہم ہشام ابو ہواش کی رہائی کے لیے اسرائیلی حکام کے درمیان طے پائی ڈیل کو مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے تحت قیدیوں کے خلاف مقدمات چلانے یا ان کی رہائی سے متعلق قانون کی حمایت کرتے ہیں۔اسرائیل کے ہاں انتظامی قید سے متعلق بھی ہمارا یہی اصولی مؤقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامرلیاقت کو گرفتار کرو!ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

خیال رہےکہ اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف 141 دن تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ہشام ابو ہواش کو 26 فروری کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد اسیر ابو ہواش نے طویل بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button