گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامرلیاقت کو گرفتار کرو!ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
شیعیت نیوز: گستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامرلیاقت کو گرفتار کرو!ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مکتب تشیع کے خلاف گھٹیا اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملعون عامر لیاقت کی گرفتاری کو مطالبہ سوشل میڈیا پر بھی زور پکڑ گئی ہے۔ غیرت مند محبان اہل بیتؑ نے #ArrestAmirLiyaquat کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈپر سیٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مکتب اہل بیتؑ کے خلاف انتہائی غیر اخلاقی ، گھٹیا اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کےخلاف عوامی جذبات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہاہے۔
پاکستانی ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے آج رات 9 بجے #ArrestAmirLiyaquat کے عنوان سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے بدنام زمانہ نام نہاد مذہبی اسکالر اورگستاخِ مکتب اہل بیتؑ عامرلیاقت کے کالے کرتوت دنیاکے سامنے آشکار کیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی زائرین امام علی ابن موسیٰ الرضاؑ کیلئے خوشخبری،ایران ایئر کا بڑا اقدام
صارفین نےملکی امن وامان کو تباہ کرنے اور شیعہ سنی کے درمیان فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کی کوشش پر وزیر اعظم خان سے ملعون عامرلیاقت کے خلاف فوری ایکشن لینے اور اس کی پارٹی اور اسمبلی رکنیت کی معطلی سمیت سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔
ٹوئٹر صارفین نے ہزاروں ٹوئٹس کے ذریعے #ArrestAmirLiyaquat کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ پر سیٹ کیا اور کئی گھنٹوں تک پہلے نمبر پر نمایاں رہا۔







