مشرق وسطی

امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ الولید گذرگاہ سے شام میں داخل

شیعیت نیوز: مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ عراق کے الولید گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشتگردوں کا ایک قافلہ جو 30 گاڑیوں پر مشتمل ہے کل عراق سے غیر قانونی طور پر الولید گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توہین مکتب تشیع کے مرتکب پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف اندارج ِ مقدمہ کی تین درخواستیں دائر

گزشتہ ہفتے بھی 40 گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے جنوبی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا تھا۔

غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی،شہید قاسم سلیمانی و انکے رفقاءکی دوسری برسی پر کانفرنس بعنوان ’’اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد‘‘ کا انعقاد

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ، ترکی اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button