دنیا

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر ابو ھواش کی زندگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، رشیدہ طلیب

شیعیت نیوز: امریکی کانگریس کی سینیر رکن رشیدہ طلیب نے 141 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے 40 سالہ فلسطینی قیدی ہشام ابو ھواش کی حفاظت کا ذمہ دار اسرائیلی ریاست کو ٹھہرایا ہے۔

ٹویٹر پر رشیدہ طلیب کے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ابو ھواش کو اکتوبر 2020 سے بغیر کسی ثبوت، بغیر کسی مقدمے کے، یا یہاں تک کہ سماعت کے بغیر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا یمن میں ایک اور نیا فوجی ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کا منصوبہ

انہوں نے ابو ھواش کی گرفتاری اور اسے دی گئی انتظامی قید کی سزا کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ابو ھواش وقفے وقفے سے کوما میں مبتلا ہیں اور وہ کمزور بینائی، بولنے سے قاصر ہیں۔ دل کے پٹھوں کے مسائل اور پٹھوں کی خرابی کا شکار ہونے کی وجہ سے زندگی موت کی کشمکش کا شکار ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں جو قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں نے خبردار کیا ہے کہ قیدی ابو ھواش کی زندگی موت کے قریب ہے اور اسپتال کے ڈاکٹر واضح طور پر اس کی اچانک موت کے امکان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی انتظامیہ نےمقبوضہ بیت المقدس میں اسپتال مسمار کر دیا، مریض در بہ در

قابض اسرائیلی فوج نے 27 اکتوبر 2020 کو ابو ھواش کو گرفتار کر کے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا۔

انتظامی قید ایک فوجی قانون کے تحت کم سے کم چھ ماہ کی قابل تجدید ظالمانہ سزا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button