دنیا

اسرائیلی فضائیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

شیعیت نیوز: اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر اسرائیل کو بڑا دھچکا

ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اسرائیل میں ایمرجنسی رسپانس ٹیموں یا فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تا دم تحریر اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں تقریباً چار ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کا فوجی سازو سامان سے بھرا جنگی بحری جہاز پکڑ لیا

اسرائیلی وزارت صحت کی روزانہ بریفنگ کے مطابق  کل سوموار کو کورونا وائرس کے 3,947 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 94 کی حالت تشویشناک ہے۔

سمری میں مزید کہا گیا کہ جن لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 38 کیسزوینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 20,429 ہو گئی ہےجس سے کورونا انفیکشن کی کل تعداد 1,376923 ہو گئی، جب کہ مارچ 2020 میں ملک میں وائرس کے پھیلنے کا اعلان ہونے کے بعد سے کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 8,243 تک پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button