علامہ راجہ ناصرعباس سے گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء کے وفد کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء کے وفد کی مرکزی سیکرٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آباد میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری،وزیر قانون گلگت بلتستان سید سہیل عباس شاہ،وزیر خزانہ جاوید منوا،وزیر زراعت محمد کاظم میثم،رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی الحاج محمد علی اور سلیم یاسر نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد کی شیعہ علماءکونسل کےرہنما علامہ ناظرتقوی سے ملاقات
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے محروم کو آئینی حقوق کی فراہمی صوبائی حکومت کا فرض اولین ہے ۔ جس نعرے کی بنیاد پر آپ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے اس دعوے کی تکمیل ناگزیر ہے ۔







