جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد کی شیعہ علماءکونسل کےرہنما علامہ ناظرتقوی سے ملاقات
شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد نے مرکزی رہنما اسلم غوری کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظرعباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال ۔
یہ بھی پڑھیں: 3جنوری 2020 کا سورج جب دنیا کا چین ، سکون اور اطمینان اپنے ساتھ لیکر غرو ب ہوا
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظرعباس تقوی سےجمعیت علمائے اسلام (ف)کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں جناب اسلم غوری ،مولاناعبدالکریم عابد، مولانا نصیر واسطی ،مولانا صادق عمر سابق ایم پی اے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جنرل قاسم سلیمانی فقط ایک ایرا نی جنرل نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم ہیرو ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
جے یو آئی کے وفد اور علامہ ناظرعباس تقوی کے درمیان قومی سیاسی صورت حال سمیت مسجد محمدی کے مسئلے پر گفتگو ہوئی، رہنماؤں نے کہا کہ اسلامی ریاست مساجد و امام بارگاہ احترام لازم ہے۔







