شہدائے اسلام کے عاشق غیرت مند پاکستانیوں نے ٹوئٹر پر #نحن_ قاسم،ہم سب قاسم ہیں کو ٹاپ ٹرینڈ بنادیا

03 جنوری, 2022 10:11

شیعیت نیوز: استعماری قوتوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ترین پابندیوں کے باوجود شہید قاسم سلیمانی ؑ، شہید ابو مہدی مہندس اوررفقاء کی دوسری برسی کے موقع پر بھی شہدائے اسلام کے عاشق غیرت مندپاکستانیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شاندار خراج تحسین ، #نحن_قاسم یعنیٰ ہم سب قاسم ہیں کے عنوان سے ہیش ٹیگ کل سے ٹاپ ٹرینڈ زپر برقرار۔

تفصیلات کے مطابق حرم اہل بیت ؑ، حرم انبیاء اور حرم اصحاب کا دفاع کرنے والے سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور رفقاء کی دوسری برسی کے موقع پر بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی انسانیت سے محبت کرنے والوں نے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان میں #نحن_قاسم ٹوئیٹر پر کل سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ شہداء عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی ایک بہادر اور ہیرو کمانڈر تھے، روسی سیکیورٹی افسر

واضح رہے کہ یہ ٹرینڈ ایسی صورتحال میں چلایا گیا جب تمام سوشل میڈیا اکاونٹس پر ان شہداء کی تصاویر تو کجا ان کے نام لکھنے پر بھی سخت ترین پابندیان ہیں لیکن عاشقان ولایت نے ان تمام پابندیوں کا توڑ نکالتے ہوئے اس کام کو انجام دے کر بتایا کہ جس طرح قاسم سلیمانی اپنی زندگی میں تمہاری پابندیوں سے نہیں دبے بالکل اس ہی طرح شہادت کے بعد بھی قاسم سلیمانی اور ان کے چاہنے والےتمہاری پابندیوں کو یروں تلے روندتےرہیں گے۔

آج3 جنوری کو ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین رات 9 بجے #Hero ٹرینڈ کریں گے۔

6:57 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔