سعودی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ خفیہ ملاقات کا انکشاف

شیعیت نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں اپنے اسرائیلی ہم منصب سے امریکہ کی میزبانی میں ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ملاقات کی۔
سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حال ہی میں اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لاپڈ سے ملاقات کی، یہ ملاقات امریکہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں حق اس قوم کو ملتا ہے جو روڈ اور ووٹ کی طاقت رکھتی ہے باقی اپنے حقوق کی بھیک مانگتے ہیں
سی این این عربی نے لکھا کہ سعودی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات گزشتہ ہفتے ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوئی جس میں کورونا وائرس کی نئی قسم پر توجہ مرکوز کی گئی۔
سینئر سعودی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کا انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریاض اس سے قبل تل ابیب کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات سے انکار کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گرد گرفتار
نیز اس حقیقت کے باوجود کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کا جائزہ لینے کے لیے ورچوئل میٹنگ کی میزبانی امریکی محکمہ خارجہ نے کی تھی۔
واشنگٹن نے سعودی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی سعودی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلہ کوئی خبر شائع کی جبکہ پوری دنیا جانتی ہے سعودی عرب نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو عام نہیں کیا ہے۔