کالعدم سپاہ صحابہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایک بار پھر نئے نام سے متحرک ، ریاست خاموش

01 جنوری, 2022 11:07

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایک بار پھر نئے نام سے متحرک ، ریاست خاموش۔سعودی نواز کالعدم شدت پسند جماعت سپاہ صحابہ نے اہلسنت والجماعت کے بعد ایک بار پھر اپنی تنظیم کا نام بدل لیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ نے اپنا نیا نام ’’سنی علماء کونسل‘‘ رکھ لیا ہے اور اس نام سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سنی علماء کونسل کے سربراہ احمد لدھیانوی کی زیر صدارت جھنگ مرکز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے معاویہ اعظم سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں حق اس قوم کو ملتا ہے جو روڈ اور ووٹ کی طاقت رکھتی ہے باقی اپنے حقوق کی بھیک مانگتے ہیں

احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دیگر جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت نے ’’شیعہ علماء کونسل‘‘ کے مدمقابل اپنی جماعت کا نام ’’سنی علماء کونسل‘‘ رکھا ہے۔

بلدیاتی الیکشن کیلئے  احمد لدھیانوی نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جھنگ الائنس کیساتھ بھی معاملات طے کر لئے گئے ہیں۔ جھنگ الائنس کے پلیٹ فارم سے سیاسی مفادات حاصل کئے جائیں گے۔ اس الائنس کیلئے کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت نے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گرد گرفتار

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور اس کا عسکری ونگ لشکر جھنگوی پاکستان میں 70 ہزار بے گناہوں کے قتل عام میں ملوث ہے اور اسے ریاسے پاکستان نے کالعدم قرار دیا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود اس تنظیم کا مسلسل سیاسی فعالیت جاری رکھنا اور انتخابات میں حصہ لینا ریاست کی منافقانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

1:50 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔