اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے نئے سال کا تحفہ

شیعیت نیوز: شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف امریکہ کے فوجی اڈے پر کم ازکم 4 راکٹ فائر کئے گئے۔

صوبہ دیرالزور میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں تیل کے ایک بڑے ڈپو میں اس امریکی فوجی اڈے سے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔

دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی حملے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی اڈے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔

شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گرد گرفتار

دوسری جانب شمالی شام میں روسی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق روس کی فضائیہ نے شمالی شام میں حلب کے مضافاتی علاقے الشیخ برکات میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق شیخ برکات ایک ایسا علاقہ ہے جہاں دہشت گرد گروہوں کے ہتھیاروں کے ذخائر موجود ہیں اور یہ علاقہ ترک فوج کا بھی سب سے بڑا فوجی مرکز ہے ۔

شامی ذرائع‏ ابلاغ کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے حملے، حلب کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ ادلب کے بعض علاقوں تک انجام پائے۔

واضح رہے کہ داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ شمالی شام میں موجود ہیں جنھیں امریکہ اور ترک فوج کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button