کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کےدہشت گرد گرفتار

01 جنوری, 2022 10:41

شیعیت نیوز: سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ طور پر منسلک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دستی بم اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم رضا اللہ عرف ناصر نے سال 2011ء میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم حبیب نور عرف شیر حبیب نے 2008ء میں کالعدم ٹی ٹی پی کو جوائن کیا اور امیر کے کہنے پر مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ گرفتار ملزمان افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر تخریب کار کارروائیوں میں ملوث رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل ترین فیصلے کئے جائیں مگر عوام کیساتھ سچ بولا جائے، علامہ ساجد علی نقوی

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دستی بم، پاسپورٹ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور ٹھکانوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں اور برآمدگی متوقع ہیں۔

9:08 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔