اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک فلسطینی نوجوان عامر عاطف ریان کو شہید کر دیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سلفیت کے قریب ایک فوجی چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نوجوان عامر عاطف ریان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو مبینہ طور پر چاقو حملے کے الزام میں گولی ماردی۔اسرائیلی فوج کے مطابق چاقو حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے فلسطینی نوجوان عامر عاطف ریان کواسرائیلی فوج کی جانب سے گولی مارنے کی تصدیق کی ہے۔

ریان کے جسد کو اسرائیلی ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر ابھی تک اسے قبضے میں رکھا گیا ہے اور خاندان کے اصرار کے باوجود حوالے نہیں کیا گیا۔

واقعہ کے فورا بعد اسرائیلی فوج کےدستوں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے کہ جب مغربی کنارےمیں آبادکاروں کی جانب سےفلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات بڑھ چکے جبکہ اکثر کیسز میں اسرائیلی فوج نے آبادکاروں کو روکنے کی بجائے حملوں میں شریک رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کا بھوک ہڑتالی اسیر ابو حواش کے خاندان سے رابطہ

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی فوجی گاڑیوں نے شمالی وادی اردن میں زراعت اور مویشیوں کو چرانے کے لئے استعمال ہونے والی سینکڑوں دونم فلسطینی زمین کو تباہ کر دیا۔

وادی کے مقامی عہدیدار عارف دراغمہ نے بتایا کہ شمالی وادی اردن کے بدو قبائل کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں نے فلسطینی زرعی زمین پر کاشت سبزیوں اور اناج کو تہس نہس کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی گاڑیو ں نے خربت ابزیق، الفراسیہ اور قاعون میں زیادہ تباہی پھیلائی۔

مشقوں سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے بدو فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا اور انہیں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button