مشرق وسطی

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور دستہ غیر قانونی طور پر شام میں داخل

شیعیت نیوز: مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور دستہ غیر قانونی طور پر عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق، فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گردوں کا ایک قافلہ جو 40 گاڑیوں پر مشتمل ہے، جمعے کی رات عراقی کردستان کے سرحدی علاقے الولید سے شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مخالفین کو دعوت دیتا ہوں کہ ایران تشریف لائیں اور اہل سنت سے متعلق پروپگینڈے کی حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھیں ، مولانا نذیر احمد سلامی

گزشتہ ہفتے بھی 40 گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ عراق سے شام کے علاقے الحسکہ میں داخل ہوا تھا۔

غاصب امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ تعاون کر کے تیل کی لوٹ مار کرنے کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی ٹرک، شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عوام نے تحریک انصاف کو جس مثبت تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا تھا وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ، علامہ احمد اقبال رضوی

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی نے شام میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ بنائے ہیں ۔

شام کے صدر بشار اسد نے حال ہی میں امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button