اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں انتفاضہ اور بیداری کی تحریک جاری ہے، اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کی انتفاضہ اور فلسطینیوں کی بیداری کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ نیا فلسطین تعمیر کرنے کا منصوبہ معاشی حالات ابتر ہونے کا باعث بن رہا ہے جبکہ اس منصوبے کی کھلی مخالفت کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے عوام میں بیداری بڑھتی جا رہی ہے اور انتفاضہ کی علامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ علاقے میں لڑائی و کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے اور اس مسئلے کو حل کر کے علاقے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیف القدس جنگ نے علاقائی اور عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر علاقے میں جاری کشیدگی دور نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکام نے جبل المکبر میں فلسطینی شہری کا گھر مسمار کر دیا

دوسری جانب تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس کی جانب سے اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گینٹز کے ساتھ ملاقات سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مغربی کنارے میں نوجوانوں کے انتفاضہ سے غداری قرار دیا ہے۔

حماس کی جانب سے  جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے بینی گینٹز سے ملاقات سے قبل یہودی آبادکاروں کی جانب سے مغربی کنارے کے فلسطینی شہریوں پر بڑھتے مظالم کو مد نظر نہیں رکھا ۔ بیان میں تمام فلسطینیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے رویے کی کھل  کر مذمت کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ محمود عباس کی جانب سے اس طرح کا رویہ فلسطینی حلقوں میں خلش کو مزید بڑھا دے گا جس کے سبب اندرونی مخاصمتوں کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔

الفتح کے  سینئر عہدیدار حسین الشیخ نے محمود عباس اور بینی گینٹز میں ملاقات کی تصدیق کی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے، سلامتی کے تسلسل، حملوں اور تشدد کے خاتمےکے لئے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button