اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

تمام مخالفین کو دعوت دیتا ہوں کہ ایران تشریف لائیں اور اہل سنت سے متعلق پروپگینڈے کی حقیقت اپنی آنکھوں سے دیکھیں ، مولانا نذیر احمد سلامی

دشمن ہمیں کمزور کرنے کیلئے منفی پرپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی فقط اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس خبرگان ایران کے رکن و سنی عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی ان دنوں مجمع جہانی برائے مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ حمید شہریاری کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں، مختلف تقریبات میں اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر بہترین اور دلنشین گفتگو کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ایران کے شہر زاہدان سے تعلق رکھنے والے نامور سنی عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی سے خصوصی انٹرویو کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ ایران میں اہل سنت کے ساتھ ریاست ایران کیسا سلوک کر رہی ہیں اور مخالف پراپیگنڈے میں کتنی حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام دشمن مغربی طاقتیں سوشل میڈیا کو فرقہ واریت کیلئے استعمال کر رہی ہیں، آیت اللہ ڈاکٹر شہریاری

اس سوال کے جواب میں مولانا نذیر احمد سلامی نے مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ایران تشریف لائیں اور اہل سنت سے متعلق پراپیگنڈے کی اصل حقیقت جانیں، دشمن ہمیں کمزور کرنے کیلئے منفی پرپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی فقط اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button