سکیورٹی اہلکاروں اور شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے ہائی ویلیو ٹارگٹ ہلاک

31 دسمبر, 2021 09:48

شیعیت نیوز: ٹانک میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیس سرچ اینڈ سٹرائیک مشترکہ آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کے دو کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ دونوں کمانڈروں کا تعلق ٹی ٹی پی عصمت اللہ شاہین گروپ سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے اور پولیس، سی ٹی ڈی، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان عصمت اللہ شاھین گروپ کے اہم کمانڈر اور ٹارگٹ کلر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے جو کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انشاء اللہ یکم جنوری کو امروہہ گراؤنڈ انچولی میں اہم اعلان کریں گے، علامہ ناظرعباس تقوی

ہلاک دہشتگرد کمانڈر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ضلع ٹانک و گردونواح میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں بشمول اغواء برائے تاوان اور شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن جس میں گرنیڈز، کلاشنکوف اور پسٹل شامل ہیں برآمد کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد کمانڈر مستقبل قریب میں سکیورٹی فورسز کے سورسز کو ٹارگٹ کرنے اور سکیورٹی فورسز پر تخریب کاری کرنے کے پلان تیار کر رہے تھے۔

9:11 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔