پاکستان میں محبت و اخوت کے جذبات اور تکفیریوں کو تنہائی و ذلت کا شکار دیکھ کر اطمینان اور حوصلہ ہوا ہے،اہل سنت رکن مجلس خبرگان ایران مولانا نذیر سلامی
شیعیت نیوز: مجلس خبرگان ایران کے رکن وسنی عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سےاسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اخوت کےقیام کیلئےمجلس وحدت مسلمین کی کوششیں حوصلہ افزاہیں، آیت اللہ حمید شہریاری
انہوں نے کہا کہ ماضی میں تکفیری طاقتوں کا غلبہ دیکھ کر دل رنجیدہ تھا لیکن آج محبت و اخوت کے جذبات اور تکفیریوں کو تنہائی و ذلت کا شکار دیکھ کر اطمینان اور حوصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو نظام قرآنی تعلیمات کے مطابق ہو گا اس کی حفاظت خدا تعالی اسی طرح کرے گا جس طرح وہ قران کا محافظ ہے۔







