ایم ڈبلیوایم کی جانب سے آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری اور مولانا نذیر سلامی کے اعزاز میں عشائیہ، سیاسی ومذہبی قائدین کی شرکت

30 دسمبر, 2021 01:45

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری اور ان کے وفد کے اعزاز ایک پر وقار عشائیہ دیا۔ تقریب کا اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں مختلف علمی،سیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر حمید شہریاری ،آقائے سلامی ، آقائے ڈاکٹر محسن ، سنیٹراعجازچودھری ، مولانا گلزار نعیمی اور آقائے محسن خزاعی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل ، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کے ممبر آقائے سلامی اور ڈاکٹر محسن کی پاکستان میں موجودگی کو سراہتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری نےعشائیہ میں اتحاد امت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وحدت مسلمین نے اپنے نام کو اپنے کردار سے منوایا ہے۔وطن عزیز میں اتحاد امت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں مثالی اور قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں اگر کسی نے طاغوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کہ ہے تو وہ ایران ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی آپریشنز کےدوران داعش کے کتنے دہشت گرد مارے گئے ؟؟؟

جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے عشائیہ میں آیت اللہ شہریاری کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے اس نکتے کی بھرپور تائید کی کہ ہمیں رسول اللہ ص کی ذات کے ساتھ مربوط ہونا چاہئے۔ اتحاد کے لئے اس سے بڑا کوئی نکتہ نہیں ہو سکتا۔دنیا میں اسلامی بیداری کو منظم کرنا بہت ضروری ہے۔ استعماری قوتیں کچھ اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسلام کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ایسے حالات سے آگہی کے لیے وحدت و اخوت کے عملی اظہار پر مبنی ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

عشائیہ میں امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی، صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، چیئرمین البصیرہ و مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے انچارج سبط حیدر بخاری، آئی ایس او کے وفد، جامعہ المصطفی العالمیہ کے وفد کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

10:06 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔