سیکٹرکمانڈر سندھ رینجرز بریگیڈیئرشبیر احمد خان ودیگر افسران کا جعفرطیارسوسائٹی کا دورہ

29 دسمبر, 2021 12:49

شیعیت نیوز:جعفرطیارایکشن کمیٹی کی دعوت پر سیکٹرکمانڈر سندھ رینجرز بریگیڈیئرشبیر احمد خان ودیگر افسران نے جعفرطیارکوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی ملیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل عمر خان اور ڈی ایس آر فرخ شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رینجرز حکام نے سب سے پہلے جعفرطیار لائبریری کا دورہ کیا۔ لائبریری آمد پر سرپرست جعفرطیار ایکشن کمیٹی علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی نے اراکین جعفرطیار ایکشن کمیٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کااستقبال کیا، انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے، اس موقع پر جعفرطیار ایکشن کور کمیٹی کے اراکین بشمول سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، پی ٹی آئی کے ایم این اے کیپٹن جمیل احمد خان کے چیف کوآرڈینیٹر عاصم حیدر، شیعہ علماء کونسل ضلع ملیر کے جنرل سیکریٹری کامران زیدی ، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما محمد اسلم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما غیور عباس، مرکزی تنظیم عزا کے رہنما شہزاد علی رضوی ، علامہ غلام محمد کراروی، علامہ غلام محمد فاضلی، علامہ ابوذر غفاری، لائبریری اسٹاف سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم سندھ کے سینیئر رہنما آغا منور جعفری مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امپلائنزونگ نامزد

علامہ ڈاکٹر نسیم حیدرزیدی نےبریگیڈیئرشبیر احمد خان ودیگر رینجرزحکام کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔شہر قائد میں قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جعفرطیارسوسائٹی کی تاریخی وجغرافیائی صورتحال ، سکیورٹی کے خدشات ، علاقے میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فوری ابتدائی طبی امدادی مرکز اور ایمبولینس کی ضرورت سے آگاہ کیا،بعد ازاں انہیں لائبریری کا معائنہ کروایا اور اس لائبریری کی منفرد خصوصیات سے بھی آگاہ کیا۔ رینجرز حکام نے اپنی نوعیت کی منفرد لائبریری کے قیام پر مسرت اور تحسین کا اظہار کیااور جعفرطیارسوسائٹی کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے سندھ رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے وحدت کراچی کی شہادت کو8برس بیت گئے، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا شہداء کو خراج تحسین

بعد ازاں بریگیڈیئرشبیر احمد خان ودیگر رینجرز حکام نے جعفرطیار ایکشن کمیٹی کے وفد کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا بھی دورہ کیاوہاں وائس چیئرمین غازی عباس ٹرسٹ ظفر احسن ، محسن عابدی اور وجاہت متقی نے بریفنگ دی ۔

2:52 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔