ایم ڈبلیوایم سندھ کے سینیئر رہنما آغا منور جعفری مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امپلائنزونگ نامزد

29 دسمبر, 2021 12:29

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آغا منور جعفری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی معاون سیکریٹری امپلائنزونگ نامزد کردیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹری امپلائنزونگ ملک اقرار حسین نے کہا ہے کہ آغا منور جعفری انتہائی متحرک اور فعال تنظیمی رہنما ہیں، وہ اس سے قبل ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے سندھ بھرمیں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور تک ودو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے وحدت کراچی کی شہادت کو8برس بیت گئے، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا شہداء کو خراج تحسین

انہوں نے مزید ظاہر کی کہ وہ مرکزی معاون سیکریٹری امپلائنزونگ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دیں گے ۔ ملک اقرار حسین نے مزید کہا کہ آغا منور جعفری آئندہ چند روز بعد سے ملک گیر دورہ جات کا آغا زبھی کریں گے۔

10:47 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔