یمن

یمن پر سعودی جارحانہ حملوں میں نہتے شہری شہید ہو رہے ہیں، ہینس گرینڈبرگ کا اعتراف

شیعیت نیوز: یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے یمنی سرزمین پر موجود فوجی تناؤ کی مذمت کی اور دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاری لڑائی میں کمی لائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی دفتری ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں ہینس گرینڈبرگ نے کہا کہ یمن میں جاری حالیہ تناؤ؛ لڑائی کے خاتمے کے لئے کسی پائیدار سیاسی حل تک پہنچنے کے امکان کو کمزور کر دے گا۔

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نے گذشتہ کئی ہفتوں سے یمن میں جاری تناؤ کو بدترین قرار دیا اور کہا کہ اس تناؤ نے غیر فوجی افراد کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دفاعی نظام خریدنے کے لیے خفیہ مذاکرات

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نے یمنی دارالحکومت کی شہری آبادی پر ہونے والے حالیہ سعودی حملوں کہ جن میں متعدد نہتے شہری شہید ہوئے تھے کی تائید کی اور ان کی مذمت کئے بغیر کہا کہ مآرب پر جارحیت کا تسلسل اور اس صوبے پر ہونے والے مسلسل میزائل حملے نہ صرف غیر فوجی افراد کے جانی و مالی نقصان کا باعث بنے ہیں بلکہ انہوں نے غیر فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا اور متعدد شہریوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

ہینس گرینڈبرگ نے یمنی شہری آبادیوں پر دن رات ہونے والے سعودی حملوں اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کی جانب اشارہ کئے بغیر جارح سعودی عرب کی فوجی تنصیبات کے خلاف کامیابی کے ساتھ انجام پانے والی یمنی جوابی کارروائیوں پر پریشانی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ غیر فوجی مقامات و تنصیبات پر ہونے والا ہر حملہ یا کسی بھی فریق کی جانب سے ہونے والے اندھادھند حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوں گے جنہیں فوری طور پر روک دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button