شہدائے وحدت کراچی کی شہادت کو8برس بیت گئے، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کا شہداء کو خراج تحسین
شیعیت نیوز: آج شہدائےِوحدت کراچی شہید صفدر عباس ، شہید عبدالعلیم ہزارہ اورشہید سید علی شاہ موسوی کی آٹھویں برسی منائی جارہی ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، صوبائی ترجمان علامہ مبشرحسن اور ضلع شرقی کے سیکریٹری جنرل حسن رضا نے چشتی نگر قبرستان میں قبور شہداء پر حاضری دی ، گل پاشی کی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیالہ میں داعش کے ساتھ شدید جھڑپوں میں 3 عراقی فوجی شہید اور زخمی ہو گئے
واضح رہے کہ مکتب اہل بیتؑ کی اجتماعی وسیاسی جدوجہد میں سرگرم عمل ان شہداء کو29دسمبر 2013 کے دن تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت اندھادھند فائرنگ کرکے شہید کیا تھاجب وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں داخل کرواکرواپس چشتی نگر گلستان جوہر آرہے تھے۔







