مقبوضہ فلسطین

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی رہائی کیلئے فلسطینی خواتین کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی خواتین نے اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے مظاہرہ کیا۔

سند خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس میں ہونے والے اس مظاہرے میں فلسطینی خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے فلسطینی مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی قیدیوں کی تصاویر بھی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے بارہا فلسطینی قیدیوں کی جلد سے جلد رہائی پر زور دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کے عامل صیہونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض دشمن کے خلاف بھرپور تیاری کرلی

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 37 فلسطینی خواتین قیدی سخت اور دشوار حالات میں اسیری کی زندگی رہی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4 ہزار 6 سو فلسطینی قیدی ہیں کہ جن میں سے 230 سے زائد بچے اور50 خواتین ہیں جبکہ 500 قیدی بغیر کسی الزام کے قید ہیں اور ایک ہزار 8 سو قیدی بیمار ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں السنداس کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : معلم کو اپنے بہترین اخلاق و کردار کے ذریعے طلباء کے لئے نمونہ عمل بننا چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے 150 مربع میٹر پر مشتمل دو منزلہ مکان کا محاصرہ کیا۔ یہ مکان اور اس سے متصل پانی کی ایک بڑی ٹینکی مقامی شہری محمد بدر الاطرش کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔

یہ مکان جبل سنداس میں رہائش کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج نے مکان کو بلڈوزروں اور بھاری مشینری کی مدد سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button