کامیڈی الرٹ: صیہونی بوکھلاہٹ کی انتہا "ابراہیم ذوالفقاری” کو اے آئی (AI) قرار دے دیا!

16 اپریل, 2026 13:05

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا اور بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کے حوالے سے ایک غیر معمولی مؤقف سامنے آیا ہے، جس میں انہیں انسانی شخصیت کے بجائے مصنوعی ذہانت (AI) کا تخلیق کردہ کردار قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تہران کا زیرو ٹولرنس آرڈر: ایک بھی جارح زندہ واپس نہیں جائے گا

رپورٹس کے مطابق اس دعوے نے مختلف حلقوں میں بحث کو جنم دیا ہے، جبکہ اسے بعض مبصرین غیر معمولی اور حیران کن انٹیلیجنس اندازوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات خطے میں جاری کشیدگی کے دوران معلوماتی جنگ اور پروپیگنڈے کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے آزاد اور مستند تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی، اور مختلف حلقے اس دعوے کو تنقیدی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

2:59 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔