اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض دشمن کے خلاف بھرپور تیاری کرلی

شیعیت نیوز: فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی قوتوں نے باور کرایا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے قابض دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور اس کی بار بار جارحیت کو روکنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ غزہ کی مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہم غزہ میں کسی  بھی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں جن میں سر فہرست القسام بریگیڈ ہے نے فلسطینی قوم اور دنیا کے زندہ وآزاد ضمیر انسانوں کے نام اپنی مشقوں کے دوران یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم سلب کیے گئے حقوق کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھےگی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ رواں سال مئی میں قابض دشمن نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی اور اس موقعے پر مزاحمتی طاقتوں نے معرکہ فرقان کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا شام کی بندرگاہ لاذقیہ پر میزائلوں سے حملہ

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ رواں سال مئی میں غزہ کی پٹی کے محاذ پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے دوران دی جانی والی قربانیوں نے ایک نئی فتح کی بنیاد رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں معرکہ فرقان میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے ایک تقریب میں ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ معرکہ فرقان فتح ونصرت کا معرکہ تھا جس میں پیش جانے والی قربانیوں اور فلسطینیوں کے لہو نے نئی فتوحات کی بنیاد رکھی۔ ان فتوحات میں رواں سال مئی لڑا گیا معرکہ سیف القدس بھی شامل ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ معرکہ فرقان کو یاد کرتے ہوئے ہم آج ایک المناک دن کو یاد کرتے ہیں۔ اس اس جنگ کو گذرگے تیرہ سال ہوگئے ہیں۔ اس جنگ کے دوران وحشی دشمن نے غزہ کی پٹی میں گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنا کر غزہ میں سیکیورٹی سسٹم کوتباہ کرنے کی کوشش  کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button