قابض فوج نے جزیرہ نما نقب سے پانچ فلسطینی بچے گرفتار کرلیے

27 دسمبر, 2021 08:56

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’سات‘ نے اتوار کے روز بتایا کہ قابض فوج نے جزیرہ نما النقب میں تلاشی کے دوران پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ قابض فوج نے ان بچوں پر شاہراہ 25 پر سنگ باری کا الزام عائد کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ کافی محنت کے بعد اسرائیلی  پولیس نے پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔ ان بچوں کی عمریں 15 اور 16 سال کے درمیان ہیں۔

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر عمار بارلیو بے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ فلسطینی سنگ باروں کی گرفتاری اسرائیلی پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پوری فلسطینی قوم غاصب صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کاروں کا ساتھ دے، عبدالحکیم حنینی

دوسری جانب کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ ادھر گذشتہ روز قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ لوئی ابو السعد کو قبۃ الصخرہ میں اس کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ صفائی کے عملےکے رکن خلیل الترھونی اور مسجد اقصیٰ میں صفائی کےشعبے کے انچارج رائد زغیر کو گرفتار کیا گیا۔ ان تینوں کو بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ قابض فوج نے کل اتوار کے روز مسجد اقصیٰ اور محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جبل المکبر کے مقام پر موجود رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر میں گھس کر مقدس مقام کی میں توڑپھوڑ کی گئی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ، القدس شہر اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور القدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے عملے کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

8:11 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔