خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ نقوی اور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے درمیان خوشگوار ملاقات

25 دسمبر, 2021 14:48

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت شیعہ علام دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور عالمی مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے درمیان اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خوشگوار انداز میں ملاقات انجام پائی۔

یہ بھی پڑھیں: نبی کریمؐ کی حمایت میں روسی صدرکا بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب مثبت قدم ہے، علامہ امین شہیدی

قائد اعظم اسپتال کے مالک ڈاکٹر شوکت علی بنگش کے دُختران و پسران کی تقریبِ نکاح اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں دونوں جید علمائے کرام خصوصی طور پر شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں علمائے کرام کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال اور عالم اسلام کودرپیش مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ اس تقریب سعید میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ و منقبت خواں فرحان علی وارث بھی شریک تھے۔

4:34 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔