اہم ترین خبریںایران

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی عالمی کیتھولک رہنما کو نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد

شیعیت نیوز: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عالمی کیتھولک رہنما کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ولادت دوستی اور پرہیزگاری کے لیے ایک موقع ہے۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دنیا بھر کے تمام عیسائیوں اور عالمی کیتھولک رہنما ’’پوپ فرانسس‘‘ کو اپنے ایک پیغام میں امن اور دوستی کے پیغمبر مسیح (ع) کی ولادت اور نئے عیسائی سال 2022 کی آمدپر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس بابرکت ولادت کو حضرت مریم علیہا السلام کی تعظیم کا موقع سمجھا۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ یسوع مسیح کی پیدائش خدا کے ارادے اور طاقت کا مظہر ہے،حضرت مریم علیہ السلام کا روحانی مقام اور خواتین کے مقام کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔’’ اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اللہ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ میں مختلف الہی ادیان کے پیروکاروں کے دلوں اور نظریات کو قریب لانے میں آپ کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں آپ کی صحت اور کامیابی اور تمام بندوں اور تمام انسانوں کی خوشی کیلیے دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا میں مذاکرات کا آٹھواں دور پیر 27 دسمبر سے شروع ہوگا

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں عیسائی برادری اور عالمی کیتھولک رہنما کو کرسمس اور حضرت مسیح کی ولادت کی آمد پر مبارکباد دی۔

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب کی امید امن اور ناانصافی کا خاتمہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں قرآن مجید کی اس آیت ” اذ قالت الملائکة یا مریم ان الله یبشرک بکلمة منه اسمه المسیح عیسی ابن مریم وجیها فی الدنیا و الآخرة و من المقربین۔ جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اللہ تمہیں اپنے پاس سے ایک کلمۂ (خاص) کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسٰی بن مریم (علیھما السلام) ہوگا وہ دنیا اور آخرت (دونوں) میں قدر و منزلت والا ہو گا اور اللہ کے خاص قربت یافتہ بندوں میں سے ہوگا۔

کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام امن اور صلح کے پیغمبر(ع) اور ہمدردی اور پرہیزگاری کے علمبردار تھے ۔ ان کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے میں ایران اور دنیا کے تمام عیسائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ایران اور دنیا بھر کے عیسائی خوشی اور جشن مناتے ہیں انھیں اس موقع پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ مشکل وقت میں تمام انسانیت کو پہلے سے کہیں زیادہ دوستی اور پیغمبروں کے نورانی اور آسمانی پیغامات پر عمل کرنا چاہیے۔ اور سب لوگ ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان امن اور بقائے باہمی اور ظلم و ناانصافی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دنیا کے تمام لوگوں، خاص طور پر عیسائی مذہب کے پیروکاروں کے لیے رواں سال میں صحت ، سلامتی، خوشی اور نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button