سعودی عرب سے آنے والےمسافروں میں’’اومی کرون‘‘ کےمزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

24 دسمبر, 2021 12:49

شیعیت نیوز: تشویش ناک خبر سامنے آگئی،شہر قائد میں اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی جانب سے مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام کا فیصلہ

ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کیلئے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں، جبکہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

8:12 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔