پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی جانب سے مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام کا فیصلہ
شیعیت نیوز: وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹیلی ویژن چینل قائم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا شیئرنگ کے لیے فوکل پرسنز نامزد کیے گئے ہیں، مشترکہ میڈیا نیٹ ورک بنایا جائے گا۔چوہدری فواد نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا اور دیگر مسلم ممالک میں انتہا پسندی کے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلسل چوکنا اور تیار رہنے سے دشمن کے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ
انہوں نے تجویز دی کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم کے تحت مذہبی مسائل پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے علمائے کرام کی ایک یونٹ کا نام دیا جائے۔







